پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش

0
9

پاکستان ٹوڈے:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش پی ڈی ایم اے پنجاب الرٹ

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت , ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ہدایت

شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔

شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔ بارشوں کا سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔ شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

Leave a reply