ایس سی اواجلاس کومحفوظ بنانےکامشن:پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا
ایس سی او سمٹ 2024 کو مزید محفوظ بنانے کا مشن، خفیہ اطلاع پر رات گئے اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن متعددمشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس سے قبل شہراقتدارمیں سرچ آپریشن جاری،سرچ آپریشن کے لیے اعلیٰ افسران کی قیادت میں تین ٹیمیں تشکیل دےدی گئیں، ایس پی زیب خان، ایس پی خالد اعوان اورایس پی کاظم نقوی سرچ آپریشن کو لیڈ کرینگے۔ سرچ آپریشن ٹیم میں 360 اہلکار حصہ لینگے مجموعی طور پر1080اہلکار سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔
سرچ ٹیم میں اے ٹی ایس، سی ٹی ڈی، ڈولفن اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار شامل ،سرچ آپریشن کو تین مختلف کیٹیگری اے، بی اور سی میں تقیسم کیا گیا۔انتہائی حساس علاقوں کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔
آئی جی اسلام آبادعلی ناصر رضوی کاکہناہےکہ سرچ اور انفارمیشن بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، 93فیصد فورس سیکیورٹی انتظامات کے لئے تعینات ہے، پولیس کے 9ہزار سے زائد افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ایس سی او سمٹ 2024کی بھرپور سیکیورٹی کو یقینی بنائے گے۔
وفاقی کابینہ نے2025کیلئے حج پالیسی کی منظوری دےدی
نومبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔