ایشیاکپ2025:سری لنکاکےہاتھوں بنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست

0
4

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کےپانچویں میچ میں سری لنکانےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دےدی۔
ابوظہبی زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں سری لنکانےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیابنگلہ دیش نےپہلے کھیلتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 5وکٹوں کےنقصان پر139رنزبنائے۔سری لنکاکی ٹیم نے 140رنزکاہدف 14.4 اوورزمیں باآسانی حاصل کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اننگزکےشروع کےکھلاڑی جلدہی پویلین لوٹ گئےمگر مڈل آرڈر بلے بازوں نے محتاط مگر مستحکم اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا، بنگالی بلےبازجاکر علی نے 34 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔اُن کی اننگزمیں 2چوکےشامل تھے۔ شمیم حسین 34 گیندوں پر 42 رنز بناکرنمایاں رہے جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
بنگلہ دیش کےکپتان لٹن28رنزکی اننگزکھیل سکےجبکہ توحید ہرے دوئے نے 8 اور مہندی حسن نے 9رنز فراہم کئے۔
سری لنکا کے فاسٹ باؤلر دشمنتھا چمیرا  نے4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کےتعاقب میں سری لنکا نےاننگزکاآغازکیاتوانہوں 14.4اوورز میں 140 رنز بنا کر میچ اپنے نام کرلیا، سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا50اور کامل مشرا46رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سےمہدی حسن نے2شکارکیے۔

Leave a reply