ایشین چیمپئنزٹرافی:پاکستان ہاکی ٹیم نےجاپان کو شکست دیدی

0
36

ایشین چیمپئنزٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم نےجاپان کوایک گول سےشکست دےدی۔
چین میں جاری ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نےایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔قومی ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں جاپان کو شکست دے دی،پاکستان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی ۔
پاکستان کی طرف سے سفیان اور ندیم احمد نے ایک ایک گول کیا ،تین میچز کے بعد پاکستان کے مجموعی طورپر پانچ پوائنٹس ہوگئے ۔
پاکستان کی جانب سے10ویں منٹ میں ندیم احمد نے جبکہ 21ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان نے گول سکور کیا۔جاپان کی جانب سے واحد گول ریکی فوجشما نے سکور کیا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ کل میزبان چین کے خلاف کھیلے گی۔

Leave a reply