ایشین چیمپئنزٹرافی:ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور کوریا کا میچ برابر

0
17

ایشین چیمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اورکوریاکےمابین میچ دودوگول سےبرابرہوگیا۔
چین میں جاری میگاایونٹ میں دونوں ٹیموں نےدودوگول سکورکیے۔ دوسرے کوارٹر کی شروعات میں کوریا کی جانب سے جنگوان نے گول اسکور کرکے کورین ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی۔بعدازاں کھیل کے آخری کوارٹر کے آخری لمحات میں حنان شاہد نے لگاتار دو فیلڈ گول اسکور کرکے پاکستان کو سبقت دلائی۔ کوریا کے سونگیان نے آخری وقت میں گول کرکے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔
واضح رہےکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں تیسرا میچ بدھ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

Leave a reply