ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:پاکستان نےکوریاکوشکست دیکربرانزمیڈل جیت لیا

0
15

ایشین ہاکی  چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن کےمیچ میں جنوبی کوریاکوشکست دےکر8سال بعدبرانزمیڈل جیت لیا۔
ایشین ہاکی  چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کےمیچ چین میں جاری ہےمیگاایونٹ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ایونٹ میں تیسری پوزیشن کےلئے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نےجنوبی کوریا کی ٹیم کو5-2سےشکست دےکر8سال بعدبرانزمیڈل جیت لیا۔پاکستان کی جانب سےسفیان خان اورحنان شاندنےدودوگول کئےجبکہ رومان خان نے ایک گول داغا۔
پاکستان کے سفیان خان کو دو گول کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے  سیمی  فائنل میچ میں پاکستان کو میزبان چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چین نے پنالٹی شوٹس پر پاکستان کو دو صفر سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب، فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی نے ایف آئی ایچ اسٹارز ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا، رائزنگ اسٹار پلیئر کی کیٹیگری میں پاکستان کے سفیان خان کا نام بھی شامل ہے۔

Leave a reply