ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:چین نےپاکستان کوشکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی

0
8

ایشین ہاکی  چیمپئنز ٹرافی کےسیمی فائنل میں چین نےپاکستان کوشکست دےکرفائنل میں جگہ بنالی ۔
چین میں جاری میگاایونٹ اپنےاختتام کی طرف گامزن ہے،ایونٹ کےسیمی فائنل میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کوشکست کاسامناکرناپڑا۔جس کےبعد قومی ٹیم کامیگاایونٹ میں سفرتمام ہوا۔پاکستان اور چین کے درمیان مقررہ وقت کے دوران میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا۔
پنالٹی شوٹس میں پاکستان کوئی بھی گول نہ کر سکا جبکہ چین نے دو گول کیے۔
ایونٹ کادوسراسیمی فائنل بھارت اورجنوبی افریقہ کےدرمیان ہوگا۔میچ جیتنےوالی ٹیم 17ستمبرکوچین کےساتھ فائنل میچ کھیلےگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ دو میچز میں فاتح اور دو میچز برابر رہے تھے۔

Leave a reply