ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی:بھارت نےپاکستان کوشکست دیدی

0
17

ایشین ہاکی  چیمپئینز  ٹرافی کےآخری گروپ میچ میں بھارت کےہاتھوں پاکستان کوشکست کاسامناکرناپڑا۔
چین میں جاری میگاایونٹ میں پاکستان اوربھارت دوایسی ٹیمیں تھیں جوابھی تک ایونٹ کاکوئی میچ نہیں ہاری تھیں،لیکن ایونٹ کےآخری گروپ میچ میں روایتی حریف بھارت نےپاکستان کو1-2 سے شکست دیکر کامیابی سمیٹی، یہ گرین شرٹس کی اس  ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی تھی۔
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے دونوں گولز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب واحد گول پہلے کوارٹر میں احمد ندیم نے کیا، گرین شرٹس نے روایتی حریف کیخلاف اہم مواقع ضائع کیے اور گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرچکی ہیں اورفائنل میں دونوں ٹیموں کےدرمیان ٹاکراہونےکاقوی امکان ہے۔
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ناقابلِ شکست تھیں تاہم ہار نےکےبعد گرین شرٹس کا بھرم توڑ دیا ہے۔

Leave a reply