ایل این جی اور ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

0
112

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایل پی جی اور ایل این جی کی غیر قانونی دکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں ایل این جی اور ایل پی جی سیلنڈرز کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ حیدرآباد میں سیلنڈر پھٹنے سے 27 افراد کی اموات کے بعد کیا گیا۔ فیصلے کے تحت تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔

مراسلے میں صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا گیا ہے کہ ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی دکانیں شہروں سے باہر منتقل کی جائیں۔ دکانوں کی انسپکشن کرکے ہر ہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر معیاری سیلنڈرز ضبط کرلئے جائیں جبکہ ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانیں رہائشی علاقوں اور بازاروں سے دور منتقل کروائی جائیں۔

Leave a reply