ایمل ولی خان کارمضان اور عید سعودی عرب کیساتھ منانے کا اعلان

0
100

اے این پی کے مرکزی صدرایمل ولی خان نےرمضان اور عید سعودی عرب کےساتھ منانے کا اعلان کردیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیاجس میں اُن کا کہنا تھاکہ میں رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں سے بغاوت کا اعلان کرتاہوں،آئندہ رمضان اور عید سعودی عرب کے اعلان کے مطابق منائیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ رویت ہلال کمیٹی کا کام صرف چاند دیکھنا ہے، لیکن ان کے فیصلے درست نہیں ہوتے،اب ان پر انحصار نہیں کیا جا سکتا، کافی سوچ بچار کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں۔

Leave a reply