ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو گیا

ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو گیا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔
44 میڈیکل کالجوں کے 5076 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ، جس میں سے 4472 پاس جبکہ 319 فیل قرار پائے ۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 93.34 فیصد رہا۔پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کر لیں۔
علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی ابرا گل نے ایک ہزار میں سے 915 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کی ایمن حسان نے 901 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کی فاریہ نے 897 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب پرروانہ
مارچ 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔