اینڈرائیڈ فونز کیلئے بہترین سیکیورٹی فیچر متعارف

0
15

موبائل چھین جانے کا ڈر ختم، اینڈرائیڈ فونز کیلئے بہترین سیکیورٹی فیچر متعارف، گوگل اپنے صارفین کے موبائل فونزکے تحفظ کیلئے زبردست  فیچر  سا منے لے آیا ۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس مئی 2024 میں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر گوگل کی جانب سے تھیف ڈیٹیکشن لاک نامی فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ۔اس فیچر میں چوری کا پتا لگانے والا لاک، آف لائن ڈیوائس لاک اور ڈیوائس کو دُور سے لاک کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔یہ فیچر ابتدائی طور پر برازیل میں بیٹا ورژن کے صارفین کو دستیاب ہے،تاہم بتدریج یہ دیگر ممالک میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔
تھیف ڈیٹیکشن لاک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھمز کو استعمال کیا جائے گا، یعنی اگر کوئی آپ کاموبائل فون چھین لے تو یہ فیچر متحرک ہوجائے گا اور آپ کے موبائل کو لاک کردے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر صرف موبائل فون ہی نہیں ،بلکہ موبائل میں موجود ایپس کو بھی لاک کر دے گا۔یہ زبردست فیچر بتدریج اینڈرائیڈ 10 اور اس بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنیوالے سمارٹ فونز کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a reply