ایپل اپنے صارفین کیلئے کیا دلچسپ تبدیلیاں متعارف کرانے جا رہا ہے؟

آئی فون صارفین کیلئے اہم خبر، آئی او ایس 18.3 کی حتمی لانچ رواں ماہ کے آخر میں متوقع ،ایپل نئی اپ ڈیٹ میں کیا دلچسپ تبدیلیاں متعارف کرانے جا رہا ہے؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی ڈیوائسز کیلئے آئی او ایس 18.3، آئی پیڈ او ایس 18.3 اور میک او ایس سِیکوئیا 15.3 کی ریلیز کی تیاری کی غرض سے آئی او ایس بِیٹا 3 جاری کر دیا۔
نئے آپریٹنگ سسٹم میں کمپنی ایپل انٹیلی جنس میں کچھ تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے، جس میں نیوز اور انٹرٹینمنٹ ایپ کیلئے نوٹیفکیشن کے خلاصے کو غیرفعال کرنا شامل ہے۔ ممکنہ طور پر یہ کمپنی کی جانب سے وقتی حل ظاہر ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق عین ممکن ہے کہ مستقبل کی آئی او ایس اپ ڈیٹس میں نوٹیفکیشن سمریز کے فیچر کو دوبارہ فعال کر دیا جائے، تاہم صارفین ان خلاصوں کے نوٹیفیکیشنز کو براہ راست لاک سکرین سے بھی بند کر سکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے نوٹیفکیشن سمریز کے فونٹ کو بھی بدلا جا رہا ہے۔ آپ یہ نوٹیفیکشنز ’اِٹیلک‘ فونٹس میں آئیں گے، تاکہ ان میں معمول کے نوٹیفیکنشز سے فرق کیا جا سکے۔نوٹیفیکیشن میں تبدیلی کے علاوہ ایپل نئے آئی او ایس میں بگ کے حل اور کیمرا کنٹرول بٹن، میسجز اور پی ڈی ایف ایڈٹنگ میں انقلابی تبدیلیاں لانے جا رہا ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کاعمران خان کی جیل سےر ہائی کی جامع حکمت عملی پرغور
اکتوبر 23, 2024 -
محسن نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے
مارچ 8, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔