
آئی فون کے شوقین صارفین کیلئے خوشخبری، ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون کیسا ہو گا؟کیافولڈ ایبل آئی فون سام سنگ کے گلیکسی زیڈ فولڈ کی طرح کا ہوگا؟ فولڈ ایبل آئی فون کے ڈیزائن، بیٹری اور پائیداری کی لیکس سامنے آ گئیں۔
ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون سے متعلق گزشتہ کچھ عرصے سے لیکس منظر عام پر آرہی ہیں، تاہم حال ہی میں اس کے ڈیزائن، بیٹری اور پائیداری کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں، اگرچہ ایپل نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس ڈیوائس کی تصدیق نہیں کی ، تاہم لیکس کے مطابق کمپنی اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو نمایاں کرنے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے۔ایپل کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس کی باڈی پتلی ہو، جو کم بیٹری استعمال کرے۔
ماہرین کے مطابق فولڈ ایبل سمارٹ فونز میں ایپل کے قدم رکھنے سے ان ڈیوائسز کی فروخت میں اضافہ ہو گا۔
ماہرین کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون میں 7.8 انچ کا مین ڈسپلے اور 5.5 انچ کا کور ڈسپلے ہونے کی توقع ہے۔ ساتھ میں یہ بھی توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ سام سنگ کے گلیکسی زیڈ فولڈ کی طرح ایک کتاب کی طرح فولڈ ہوگا۔
لیک میں مزید بتایا گیا ہےکہ یہ فولڈ ایبل آئی فون لچکدار او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا اور ہزاروں بار کھولنے بند کرنے سے بھی اسے نقصان نہیں پہنچے گا۔اس کے اندر نیا طاقتور پراسیسر ہوگا، جبکہ کیمرا سسٹم بھی بہترین ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان میں منکی پاکس کادوسراکیس رپورٹ،ترجمان وزارت صحت
اگست 23, 2024 -
ملتان ٹیسٹ:انگلینڈکیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری،393رنزبنالئے
اکتوبر 8, 2024 -
سولرکس کوملےگا؟حکومت نےطریقہ کارواضح کردیا
جولائی 10, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔