ایپ ’’مریم کی دستک‘‘ کی سروسز میں توسیع کا فیصلہ

0
35

مفاد عامہ کی ایپلی کیشن ’’مریم کی دستک‘‘ کی سروسز میں توسیع کا فیصلہ ۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں سروسز دسمبر تک مہیا کرنے کی ہدایت ۔ صوبائی کابینہ نے مریم کی دستک کی سروسز شروع کرنے اور پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ لاہور میں سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اگست میں سروسز 65 تک پہنچ جائے گی۔ پنجاب کے ہر ڈویژن میں 14 اگست سے ’’مریم کی دستک‘‘ سروسز شروع ہو جائے گی۔

پولیس، ریونیو، بلدیات، ایکسائز، ٹی ایم اے اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہوں گی۔ گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مریم کی دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریم کی دستک ایپ پر سروسز کی مزید بہتری کی ہدایت کی۔

اجلاس میں دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹس جیسی اہم سروسز اس ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، موٹر وہیکل ٹرانسفر اور نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت بھی مریم کی دستک ایپ سے حاصل کی جا سکے گی۔

Leave a reply