پاکستان ٹوڈے:ایکس(سابقہ ٹویٹر) کا نئے صارفین سے پیسے بٹورنے کا فیصلہ۔ نئے صارفین سے سالانہ کتنی فیس لی جائے گی؟۔ صارفین جاننے کیلئے بیتاب۔ ایلون مسک نے ایکس کے تمام نئے صارفین سے سالانہ فیس لینے کا عندیہ دیدیا۔
ستمبر 2023 میں ایلون مسک نے عندیہ دیا تھا کہ تمام صارفین کو ایکس کے استعمال پر ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس کے بعد اکتوبر 2023 میں نیوزی لینڈ اور فلپائن میں ایک نئے سبسکرپشن پروگرام کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئے اکاؤنٹ بنانے والے افراد کو اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنا ہوتی ہے، جبکہ پوسٹ، لائیک، ریپلائی، ری پوسٹ اور بک مارکس جیسے فیچرز استعمال کرنے کیلئے سالانہ ایک ڈالر فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔
اب ایسا لگتا ہے کہ ایلون مسک کی زیر ملکیت پلیٹ فارم اس پروگرام کو دنیا بھر میں توسیع دینے جا رہی ہے،یعنی ایکس کے نئے صارفین کو بنیادی فیچرز استعمال کرنے کیلئے بھی فیس ادا کرنا ہوگی۔ایلون مسک نے یہ تو نہیں بتایا کہ فیس کتنی ہوگی ،نیز ایکس کی جانب سے دنیا بھر میں نئے صارفین سے فیس کا حصول کا پروگرام کب تک متعارف کرایا جائے گا،مگر نیوزی لینڈ اور فلپائن میں ناٹ اے بوٹ نامی پروگرام کے صارفین سے سالانہ ایک ڈالر لیے جا رہے ہیں۔
نئے صارفین سے فیس لینے کا عندیہ دینے سے قبل ایلون مسک نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ سپام بوٹس کے ذمہ دار افراد پر قوانین کا پوری طاقت سے اطلاق کیا جائے گا۔اکتوبر 2023 میں اس پروگرام کو متعارف کراتے ہوئے کمپنی نے کہا تھا کہ جو صارف سبسکرپشن پروگرام کا حصہ نہیں بنیں گے ،وہ اس پلیٹ فارم پر پوسٹس پڑھ سکیں گے، ویڈیوز دیکھ سکیں گے اور اکاؤنٹس فالو کر سکیں گے، مگر پوسٹ یا لائیک نہیں کر سکیں گے۔
انٹرنیٹ کی رفتارسلو:چیئرمین قائمہ کمیٹی کااظہاربرہمی
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا
نومبر 23, 2024 -
اٹک جیل میں مجھے ڈیل آفر کی گئی ، عمران خان
فروری 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔