
اے آئی ایپلی کیشن ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا کیا راز ہے؟چین کی مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ نے آتے ہی اپنا سکّہ جمالیا۔
ڈیپ سیک نے میٹا اور چیٹ جی پی ٹی جیسی امریکی کمپنیوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔نئے چینی سٹارٹ اپ ڈیپ سیک کی جانب سے اپنے نئے اے آئی ماڈلز کی لانچنگ کے بعد یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ امریکی کمپنیوں میٹا اور چیٹ جی پی ٹی کے برابر یا ان سے بہتر ہے اور ان کے مقابلے میں اس کی قیمت بھی انتہائی کم ہے۔
ڈیپ سیک کی بنیاد 2023 میں رکھی گئی اور اسی سال کے آخر میں اس نے اپنا پہلا اے آئی لارج لینگویج ماڈل ریلیز کیا تھا،یعنی کمپنی کو کام کرتے ہوئے ابھی 2 سال بھی مکمل نہیں ہوئے اور اسے اب عالمی سطح پر اے آئی کی دوڑ میں اہم ترین قرار دیا جارہا ہے۔
آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپ کی کم لاگت نے اسے آرٹی فیشل انٹیلی جینس میں کام کرنےوالی بڑی امریکی کمپنیوں کے مقابلے میں لاکھڑا کیا ہے۔اس کی کامیابی کا راز بظاہر یہ ہے کہ اسے کمرشل یا منافع کے حصول کی بجائے خالصتاً ریسرچ پر مبنی ادارے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ڈیپ سیک کےسی ای او لیانگ وین فینگ نے اس سے قبل 2015 میں ہائی فلائر کے نام سے ایک مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کی بنیاد رکھی تھی۔یہ کمپنی آرٹی فیشل انٹیلی جینس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کلائنٹس کو ٹریڈنگ سے متعلق مشورے دیتی ہے۔ڈیپ سیک صرف 20 ماہ پرانا سٹارٹ اپ ہے ، مگر اس نے اپنے گراؤنڈ بریکنگ اے آئی اسسٹنٹ کے ساتھ نا صرف دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے، بلکہ اس نے اے آئی کیلئے نئے انداز کے ساتھ عالمی مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
190ملین پاؤنڈریفرنس میں اہم پیشرفت
ستمبر 14, 2024 -
مخصوص نشستوں کافیصلہ:پنجاب میں پارٹی پوزیشن واضح
جولائی 12, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔