سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا،اے آئی سمارٹ گلاسز نے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے چلنے والے سمارٹ گلاسز چین کی الیکٹرانک آلات کی مارکیٹ میں چھاگئے۔
فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے کچھ عرصہ قبل رے ۔بن اے آئی گلاسز متعارف کرائے تھے، جن کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ ان سمارٹ گلاسز کو سی۔ تھرو ڈسپلے کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ عمومی طور پر ہیلمٹ پر نصب ڈسپلے سے زیادہ بہتر ہیں، جو روایتی عینک کے جوڑے سے ملتی جلتی ہے۔
چین کے سب سے بڑے آن لائن شاپنگ مرکزمیں سے ایک جے۔ ڈی ڈاٹ کام کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ میں ملک کےڈبل 11آن لائن شاپنگ کے عروج کے سیزن میں مصنوعی ذہانت کے سمارٹ گلاسز کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 200 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رے نیو، ایکسریل اور مائی زو جیسی مقامی کمپنیوں میں سے ہر ایک نے اپنے ماڈلز کے ایک ہزار سے زائد یونٹس فروخت کیے۔ رے نیو ایئر3 کی رونمائی گزشتہ ماہ ہوئی، جو 5 ہزار یونٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔
یہ سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے سٹینڈ آلون آگمنٹڈ رئیلٹی (اے آر) گلاسز بن گئے ہیں، جن کی قیمت 1 ہزار 699 یوآن (تقریباً 234 امریکی ڈالر) بنتی ہے۔رے نیو شین زین میں 2021 میں قائم ہوئی تھی اور اب یہ گلاسز صنعت میں صف اول کی کمپنی بن چکی ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی ڈیجیٹل مواد کو عام دنیا سے جوڑتی ہے۔
گوگل کا نیا جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل متعارف
دسمبر 14, 2024یوٹیوب میں ایک اور دلچسپ فیچر صارفین کیلئے متعارف
دسمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔