اے ڈی بی کا ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے میں دوبارہ معاونت کا فیصلہ

0
2

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کے اہم ترین منصوبے ایم ایل ون میں مالی معاونت کے ذریعے دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
منصوبے کے تحت مرحلہ وار قرضہ فراہم کیا جائے گا۔قبل ازیں چین کی جانب سے ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ اور تکمیل میں عدم دلچسپی کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس منصوبے سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتو کاندا نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی ہے۔
میٹنگ کے دوران سیکرٹری ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن دی، جس میں صدر اور ان کی ٹیم کو منصوبے کے دائرہ کار اور مالیاتی ضروریات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پروفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ اے ڈی بی، ایم ایل ون منصوبے کیلئے مرحلہ وار تعاون فراہم کرے گا۔
انہوں نے ایم ایل ون منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پروسیسنگ کے وقت کو کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نقل و حمل، تجارت، سفروسیاحت اور علاقائی رابطوں کیلئے انتہائی اہم ہے۔

Leave a reply