بابرکی باشاہت ختم،پی سی بی نےاستعفیٰ منظورکرلیا

0
9

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےبابراعظم کاون ڈےاورٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سےاستعفیٰ منظورکرلیا۔
پی سی بی کےجاری کردہ اعلامیہ کےمطابق بابراعظم نےمنگل کی شام کوون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سےاستعفیٰ دیاجس کوبورڈنےمنظورکرلیا۔
اعلامیہ کےمطابق سلیکشن کمیٹی کو مستقبل میں وائٹ بال کرکٹ کی حکمت عملی بنانے کا عمل شروع کرنے کا کام سونپا گیا ہے جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ پی سی بی نے بابر اعظم کی وائٹ بال کے کپتان کے طور پر حمایت کی تھی لیکن ان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ایک کھلاڑی کے طور پر بہت زیادہ توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے، یہ فیصلہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کرکٹ سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان کا یقین ہے کہ اپنی بیٹنگ کے لیے خود کو پوری طرح وقف کر دینے سے وہ شارٹ فارمیٹس میں ٹیم کی کامیابی میں زیادہ فیصلہ کن کردار ادا کرسکیں گے۔

Leave a reply