پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کا کپتان تبدیل کردیا ہے، بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم اگلے ماہ شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کپتانی کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ باقاعدہ طور پر جلد اعلان کرے گا۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد 15 نومبر 2023 میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس سے استعفیٰ دےدیا تھا، استعفے کے بعد پی سی بی نے ٹی 20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔
تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی ٹیم کے لیے بطور کپتان ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی تھی۔
مصنف
پاکستان کیخلاف انگلینڈنے17رکنی ٹیسٹ اسکواڈکااعلان کردیا
ستمبر 11, 2024ایشین چیمپئنزٹرافی:پاکستان ہاکی ٹیم نےجاپان کو شکست دیدی
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔