
بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے۔بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے، جس کے زیر اثر آج کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےملک کےبیشتراضلاع میں آندھی جھکڑ چلنےاورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ تیزبارش،ژالہ باری کی توقع ہے،اُدھرخیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ،بونیراورمالاکنڈمیں تیزبارش ژالہ بارکابھی امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلوداورگرم رہنےکےعلاوہ بارش کاامکان ہے،مری ،گلیات،راولپنڈی اوراٹک میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع گرمی کےزیراثرہی رہیں گے،دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکی توقع ہے،ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان اورگردونواح میں بارش ژالہ باری کاامکان ہے،جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ژالہ باری کاامکان ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144کےنفاذمیں توسیع کافیصلہ
اکتوبر 18, 2025پنجاب بھر کے سکولوں کیلئے موسم سرما کے نئے اوقات کار جاری
اکتوبر 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع
اگست 20, 2024 -
لاہور امیر بلاج قتل کیس میں اہم پیش رفت
مارچ 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔