بارشیں کب اورکہاں ہونگی؟محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

0
44

محکمہ موسمیات نے 9 سے 12 اگست کے دوران ملک بھرمیں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 9 اگست سے بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونگے۔9 سے 12 اگست تک کشمیر ، وادی نیلم ، رولاکوٹ، باغ میں تیز ہواوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 9 سے 12 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری گلیات، چکوال،  گجرات او رجہلم میں جھگڑ چلنے ، تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔9 سے 12 اگست کے دوران خیبرپختونخوا، بلوجستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواوں ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان ،دیر ، سوات، شانگلہ ، صوابی، اسلام آباد ، راولپنڈی، مشرقی پنجاب، میں طغیانی کا خدشہ ہے۔9 سے بارہ اگست کے درمیان ہونے والی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

Leave a reply