
بارش کی پیمائش کیسے کی جاتی ہے اور یہ کیوں ضروری ہے؟ماہرین نےدلچسپ اور حیرت انگیز معلومات فراہم کر دیں۔
ماہرین کے بقول بارش کی پیمائش ضروری ہوتی ہے، تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ کتنی بارش ہوئی ہے اور ہمارے پاس استعمال کیلئے کتنا پانی موجود ہے۔بارش کی پیمائش زندگی اور معیشت کیلئے بھی انتہائی اہم ہے، ایک سادہ رین گیج سے لیکر جدید سیٹیلائٹ سسٹمز تک، بارش کی مقدار، شدت اور پھیلاؤ کو ناپ کر ہم پانی کے مؤثر استعمال، سیلاب کی روک تھام اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پا سکتے ہیں۔
بارش کی پیمائش کا سب سے سادہ اور پرانا طریقہ رین گیج یعنی بارشی پیمانا ہے، یہ ایک کھلے منہ والا آلہ ہوتا ہے جو بارش کے پانی کو جمع کرتا ہے اور اس پانی کو ملی میٹر یا سینٹی میٹر میں ناپا جاتا ہے۔،مثلاً اگر رین گیج میں 10 ملی میٹر پانی جمع ہو تو اس کا مطلب ہے 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تاریخ بتاتی ہے کہ سب سے پہلے یونانیوں نے تقریباً 500 قبل مسیح میں بارش ناپنے کا طریقہ اپنایا۔ آج کے جدید دور میں سیٹیلائٹس، ریڈار سسٹمز اور آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز کی مدد سے نا صرف بارش کی مقدار، بلکہ اس کی شدت، دورانیہ اور پھیلاؤ بھی ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
یہ درست پیمائش ہمیں زرعی منصوبہ بندی، سیلاب کی پیشگوئی، آبی ذخائر کے بہتر انتظام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
آٹھویں جماعت کیلئے بورڈ کےامتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
جولائی 14, 2025کراچی:عمارت گرنےکاکیس:10ملزمان عدالت میں پیش
جولائی 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔