بالاج قتل کیس کامرکزی ملزم احسن شاہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
امیربالاج ٹیپوقتل کیس کامرکزی ملزم احسن شاہ اپنےساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق سی آئی اے ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کیلئے شادباغ لےجارہی تھی کہ راستےمیں ملزم کے ساتھیوں نے سی آئی اے پر فائرنگ کر دی۔
پولیس ذرائع کےمطابق فائرنگ کےنتیجےمیں ملزم احسن شاہ گولیوں کی زدمیں آکرزخمی ہوگیا سی آئی اے ٹیم بال بال بچ گئی،ملزم احسن شاہ کوفوری طورپرطبی امدادکےلئےہسپتال لےجایاگیامگروہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےہلاک ہوگیا۔
واضح رہےکہ رواں سال19فروری کوامیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا، شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔مگرامیربالاج ٹیپوزخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگیا۔
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔