بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے سالگرہ پر 10 کروڑ کا سونے سے بنا کیک کاٹا

0
156

بالی ووڈ: اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی 30 ویں سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کیں جس میں وہ 24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹتی دکھائی دے رہی ہیں۔ کیک 10 کروڑ پاکستانی روپے میں تیار کیا گیا۔ اروشی کے ساتھ بھارتی گلوکار اور ڈائرکٹر ہنی سنگھ بھی نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ کی سالگرہ کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت سے تیارکیے گئے خصوصی کیک پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو کچھ نے اسے دکھاوا اور فضول خرچی قرار دیا۔

Leave a reply