9مئی مقدمات:عدالت نےریکارڈطلب کرلیا

0
20

بانی تحریک انصاف کے9مئی کےمقدمات میں عدالت نےریکارڈطلب کرلیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کےجج خالدارشدنےکیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کےجونیئروکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
جونئیر وکیل نے موقف اپنایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں دلائل کیلئے مہلت دی جائے ۔
بانی پی ٹی آئی نےوکیل سلمان صفدرکےذریعےدرخواستیں دائرکیں۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی ہے۔پولیس کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت کی درخواستیں منظور کرے۔
بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاو اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔
عدالت نےبانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 8 اگست تک ملتوی کرتےہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

Leave a reply