بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ منتقلی کیخلاف درخواست
(پاکستان ٹوڈے) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ منتقلی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد انتظامیہ کے سینئر افسر کو بنی گالہ کے دورے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ،
عدالت نے سٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ یہ گھر کس کی ملکیت ہے ؟ کیا مالک مکان کی مرضی سے یہ ہوا ہے ؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ جب کسی کے گھر کو آپ سب جیل قرار دیتے ہیں تو کیا مالک سے اجازت لیتے ہیں ؟
کیا اس کیس میں گھر کے مالک سے آپ نے اجازت لی ؟ جس پر سٹیٹ کونسل کے وکیل نے جواب دیا کہ بشری بی بی کیونکہ سابق فرسٹ لیڈی ہیں اس لیے ان کی سکیورٹی کے لئے بنی گالہ منتقلی ہوئی ہے
عدالت نے اسلام آبادانتظامیہ کے سینئر افسر کوسب جیل بنی گالہ کے دورہ کا حکم دیا اور 31 جنوری سے لیکر اب تک بشری بی بی سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس پرجیل سپریٹنڈنٹ کو رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کی درخواست پر سپریٹنڈنٹ جیل آرڈر پاس کرے، سپریٹنڈنٹ جیل آرڈر کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے پاس جمع کرائیں۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ 22 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سابق خاتون اول کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی
مارچ 7, 2024 -
لفٹ کے اندر آئینے کیوں ہوتے ہیں؟جانیے دلچسپ وجوہات
مئی 10, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔