بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف نیاتوشہ خانہ ریفرنس دائر
نیب نےاحتساب عدالت اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف نیاتوشہ خانہ ریفرنس دائرکردیا۔
نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس آفیسر وقار الحسن نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا۔نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس دو والیمز پر مشتمل ہے ۔
نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔بانی پی ٹی آئی اور بشر یٰ بی بی تفتیش کی غرض سے مجموعی طور پر37 دن نیب کی تحویل میں رہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا،دونوں ملزمان نے سوال نامے کے جوابات نیب کو جمع کروا دیئے تھے،تفتیش مکمل ہونے پر 19 اگست کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جوڈیشل کردیا گیا تھا۔
نیب کی جانب سے دائر توشہ خانہ ٹو ریفرنس کا رجسٹرار احتساب عدالت جائزہ لیں گے۔اعتراضات دور کرنے کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کےایڈمنسٹریٹریٹوجج کو بھجوایا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹریٹوجج ریفرنس پر خود سماعت یا کسی دوسری احتساب عدالت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔
ایڈمنسٹریٹریٹوجج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا پہلے ہی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت کر رہے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔