بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں سےمتعلق کیسزمیں نیاموڑ

0
36

بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقاتوں سےمتعلق کیسزمیں نیاموڑآگیا۔
عدالتی حکم کےباوجودرہنماپی ٹی آئی مشعال یوسفزئی کی توہین عدالت کاکیس آج بھی کازلسٹ میں شامل نہیں،گزشتہ روزکازلسٹ منسوخ ہونےپرعدالت نےبرہمی کااظہارکیاتھا۔
جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نےآج ڈپٹی رجسٹراراورایڈووکیٹ جنرل سےجواب طلب کررکھاہے،عدالت نےریمارکس دئیےتھےکیس آج بھی کازلسٹ میں نہ ہواتوتب بھی سماعت ہوگی۔
دوسری جانب جیل ملاقاتوں سےمتعلق 20سےزائدیکجاکیسزکی سماعت آج لارجربینچ میں ہوگی۔قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگرکی سربراہی میں تین رکنی لارجربینچ آج سماعت کرےگا،جسٹس ارباب محمدطاہراورجسٹس اعظم خان بینچ میں شامل ہونگے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نےساری درخواستیں یکجاکرکےایک لارجربینچ بنانےکی استدعاکی تھی۔

Leave a reply