بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری:اڈیالہ جیل سےبڑی گرفتاری

0
100

بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کےالزام میں سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے بعد جیل کے ایک اور افسر کے گر دگھیرا تنگ کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق سیکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے پوچھ گچھ مکمل کر لی،سیکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کا موبائل فون ریکارڈ بھی حاصل کر لیا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال بانی پی ٹی آئی کے سیل تک رسائی رکھتے تھے۔
ذرائع کےمطابق سیکیورٹی اداروں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو تحویل میں لے رکھا ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو کمرہ عدالت میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی سے سرگوشیاں کرتے بھی دیکھا گیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو رواں برس 20 جون کو بھی آئی جی جیل خانہ جات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Leave a reply