بانی پی ٹی آئی کے اکاونٹ سے متنازعہ ٹوئٹ کا معاملہ

0
17

لاہور:ایف ائئ اے نے ترجمان تحریک انصاف روف حسن اور بیرسٹر گوہر کا بیان قلمبند کر لیا

ایف آئی اے سائبر کرائم نے روف حسن سے چار گھنٹے تک تفتیش کی, بیرسٹر گوہر سے ایف آئی اے نے دو گھنٹے تک سوالات کیے تھے۔ تفتیشی ٹیم نے دونوں رہنماؤں کو 21 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی دیا۔

بانی تحریک انصاف کا ٹوئیٹر اکاونٹ ان کی غیر موجودگی میں کون چلاتا ہے ؟ بانی تحریک انصاف کی غیر موجودگی میں کس کی اجازت سے مواد اپلوڈ ہوتا ہے ۔ متنازعہ ٹویٹ کس کی اجازت سے اپلوڈ کیا گیا تھا ۔

متنازعہ ٹویٹ کو ابھی تک ڈیلیٹ نا کرنے کی کیا وجوہات ہے ۔ دونون رہنماؤں نے الگ الگ سوالوں کا جواب نامہ تفتشی کو جمع کروا دیا، دونوں رہنماؤں نے جواب نامہ جمع کروانے کے بعد بیان الگ سے بھی ریکارڈ کروایا

تفتشی ٹیم دونوں رہنماؤں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ طلب کرے گی، دونوں رہنماؤں نے ایف آئی اے کو دوبارہ طلب کرنے پر پیش ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ایف آئی اے کی جانب سے دونون رہنماوں کی پانی اور جوس سے تواضع بھی کی گئی، تفتیش کے بعد رؤف حسن میڈیا کے سوالوں کا جواب دیے بغیر روانہ ہوئے

Leave a reply