باچا خان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

0
45

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بحال کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز آتشزدگی کے واقعہ کے باعث رن وے کو بند کردیا گیا تھا۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ریاض سے آنے والے سعودی ایئرلائن کے طیارے کے دائیں ٹائر کو آگ لگ گئی تھی۔ پائلٹ نے بڑی مہارت سے صورتحال پر قابو پایا اور طیارے کو لینڈ کروا کر مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا تھا۔ حادثے کے بعد رن وے کو بند کردیا گیا تھا جسے آج بحال کردیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر تمام پروازیں معمول کے مطابق اڑان بھریں گی جبکہ دبئی، شارجہ اور کراچی کیلئے فلائٹس کی آمد اور روانگی بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوگی۔

Leave a reply