بحرِ الکاہل (Pacific ocean) میں ایک مشن کے دوران محققین نے سمندر کے گہرے ترین خطے میں متعدد انواع کی مخلوقات دریافت کر لیں، جن کا پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا گیا ۔
بحر الکاہل کے اندر موجود یہ گہرا ترین خطہ میکسیکو اور ہوائی کے درمیان واقع ہے، دریافت ہونیوالی یہ مخلوقات اس خطے کے ایسے علاقے میں رہتی ہے، جہاں سورج کی روشنی کا گزر نہیں ہوتا اور ہمیشہ تاریکی کا راج رہتا ہے۔
سویڈن کی یونیورسٹی آف گوتھنبرگ کے ماہرین کے مطابق مشرقی بحر الکاہل میں کلیریون کلپرٹن زون میں یہ زیرسمندر خطے زمین کے سب سے کم دریافت کیے جانیوالے حصے ہیں۔ اس بارے میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہاں رہنے والی دس انواع میں سے سائنسدان اب تک صرف ایک کے بارے میں جانتے ہیں۔
کلیریون کلپرٹن زون سمندر کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے ،جس کی گہرائی 3500 سے 5500 میٹر تک ہے،اگرچہ تمام سمندری خطے زمین کی کُل سطح کا نصف سے زائد ہیں، لیکن ان میں بسنے والی دلچسپ مخلوقات کے بارے بہت ہی کم معلومات ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔