بلاول سے امریکی وفد کی ملاقات

0
29

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک اسٹیٹ کے ڈپٹی اسپیکر فلپ راموس کی ملاقات ہوئی۔

بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلزکے مطابق، ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فلپ راموس نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پی پی پی چیئرمین سے امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے صدر امتیاز راہی، ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اقبال اور نیویارک چیپٹر کے صدر طارق خان بھی شامل تھے۔

 

Leave a reply