بلوچستان میں9شہریوں کےقتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع

0
2

بلوچستان میں9شہریوں کےقتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرادی گئی۔
قراردادمسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویزبٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی۔
قراردادکےمتن کےمطابق ایوان بلوچستان میں9بےگناہ شہریوں کےقتل کی شدیدمذمت کرتاہے،فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں نےشناختی کارڈدیکھ کر پنجاب کے9افرادکوقتل کیا،بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی قابل مذمت ہے،فتنہ الہندوستان بھارتی پراکسیزکےطورپربلوچستان میں بدامنی پھیلارہی ہے۔
قراردادمیں مطالبہ کیاگیاکہ فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کےخلاف گرینڈ آپریشن کیاجائے،نیشنل ایکشن پلان کےتمام نکات پرمن وعن عملدرآمدیقینی بنایاجائے۔

Leave a reply