بلوچ طلبا کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے

0
31

بلوچستان کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔بلوچ طلباو طالبات کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے۔

بینظیر سکالرشپ پروگرام کے تحت آکسفورڈ یونیورسٹی اور حکومت بلوچستان کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی سالانہ عالمی تقریب میں بینظیر سکالر شپ کا اعلان کر دیا۔

میرسرفرازبگٹی بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ ہیں، جنہوں نے آکسفورڈ لیڈی مارگریٹ ہال میں خطاب کیا،جبکہ بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی وہ واحد لیڈر ہیں، جن کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں آویزاں ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ذہین طالبعلموں کو سٹیم مضامین میں تعلیم کیلئے مکمل سکالر شپ دیں گے۔

Leave a reply