بھارتی انڈسٹری کے مشہور اداکار ریتوراج سنگھ چل بسے

0
159

بھارتی انڈسٹری کے مشہور اداکار ریتوراج سنگھ چل بسے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 59 سالہ اداکار ریتو راج سنگھ کو صحت کے مسائل کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اداکار کو حالت بہتر ہونے پر کچھ روز قبل گھر منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

اداکار ریتو راج سنگھ گزشتہ 3 دہائیوں سے اداکاری کے شعبے سے وابستہ تھے۔انہوں نے زیادہ کام ٹی وی انڈسٹری میں کیا اور متعدد ہٹ ٹی وی سیریلیز کا حصہ رہے۔ ریتو راج کے مشہورٹی وی شوز میں کہانی گھر گھر کی، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، انوپما، دیا اور باتی اور دیگر شامل ہیں۔

Leave a reply