بھارتی سیاستدان واداکارہ کنگنارناوت کی فلم’ ایمرجنسی ‘کو سینسر بورڈ کے سرٹیفکیٹ کا انتظار ،بورڈ نے ریلیزسےروک دیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق اداکارہ کنگنارناوت کااپنےبیان میں کہناتھاکہ سوشل میڈیاپرمیری فلم’ایمرجنسی ‘کےبارےجھوٹی خبرپھیلائی جارہی ہےکہ بھارتی سینسربورڈ نےفلم کوکلیئرکردیاہےجبکہ ایساکچھ نہیں بلکہ بورڈنےفلم سےکچھ مناظرنکالنےکےلئےکہاہےاگروہ مناظرفلم سےنکال دیئے جائےتوفلم میں باقی بچےگاکیا۔
گفتگو کوجاری رکھتےہوئےاداکارہ کامزیدکہناتھاکہ سینسربورڈ کی جانب سےہم پریہ مناظرنکالنےکےلئےدباؤڈالاجارہاہے کہ فلم سے اندرا گاندھی کے قتل اور پنجاب کے فسادات کے مناظر نکال دیے جائیں۔ مجھے بھارت کے چند لوگوں کی سوچ پر افسوس ہے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم’ایمرجنسی‘ میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے جبکہ فلم کورواں سال 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننا ہے۔لیکن تاحال سرٹیفکیٹ نہ جاری ہونےکی وجہ سےفلم کب سنیماگھروں کی زینت بنےگی ،ابھی تک کچھ پتاہی نہیں۔
عائشہ عمرکوہم شکل کی ڈانس ویڈیونےپریشان کردیا
ستمبر 14, 2024معروف اداکارہ شگفتہ اعجازکےشوہروفات پاگئے
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔