بھارتی وزیراعظم کا نواز شریف کے پیغام کا جواب

0
37

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا، اس پر پاکستانی سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے انہیں مبارکباد دی۔ نواز شریف کے ٹویٹ پر نریندر مودی کا جواب بھی آیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کے پیغام کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام ہمیشہ امن، سکیورٹی اور ترقی پسندخیالات کے حامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا تھا کہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا اور وہ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔

 

Leave a reply