بھارت نےپھرامن کوخطرےمیں ڈالا،پاکستان کسی دباؤ میں نہیں جھکےگا،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ بھارت نےپھرامن کو خطرےمیں ڈالاہے،پاکستان کسی دباؤ میں نہیں جھکےگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکابرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہنا تھاکہ بھارتی بزدلانہ حملےمیں شہیدافرادکےاہل خانہ سےگہری ہمدردی رکھتا ہوں، یہ بھارت کی طرف سےبلااشتعال اورجان بوجھ کرجنگ کی کارروائی تھی،پچھلے دوہفتوں سےبھارتی حکومت پاکستان کوجارحانہ دھمکیاں دیتی رہی۔
بلاول بھٹوزرداری کامزیدکہناتھاکہ پاکستان نےپہلگام واقعےکی غیرجانبدار تفتیش کی بھی پیشکش کی ،بھارت نےغیرجانبدارتفتیش کی پیشکش ٹھکراکرمعصوم شہریوں کونشانہ بنایا،الزام میں سچائی ہوتی توبھارت نےپاکستان کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کیوں مستردکیا؟بھارت نےان بین الاقوامی صحافیوں کا انتظار کیوں نہیں کیاجوپہلےہی ان مقامات کادورہ کررہےتھے؟اصل حقیقت یہ ہےکہ بھارت نےیہ جھوٹ گھڑاہےتاکہ بھارتی شہریوں کی توجہ ہٹائی جاسکے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ اقوام متحدہ کےچارٹرکےتحت پاکستان کوجواب دینےکاحق حاصل ہے، بھارت نےپھرامن کوخطرےمیں ڈالاہے،پاکستان کسی دباؤ میں نہیں جھکےگا،بھارت نےپاکستانی حدودمیں ڈیم ،دیگرشہری تعمیرات پرحملےکئے،پاکستان حملےکاجواب اپنی مرضی کےمقام اور طریقے سے دے گا، بھارت یادرکھنایہ نہ تو2001ہےاورنہ ہی 2003ہے،پاکستان کسی دباؤ میں نہیں جھکےگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔