بھارت نے دوبارہ مہم جوئی کا راستہ اختیار کیا تو ہمیں تیار پائے گا، وزیراعظم

0
13

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، اس خواہش کو کمزوری مت سمجھنا۔ بھارت  نے  دوبارہ  مہم  جوئی  کا راستہ اختیار کیا تو ہمیں تیار پائےگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےبھارتی جارحیت کابھرپورجواب دینےپر پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ  کیا۔جہاں پراُن کےہمراہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف ،وفاقی وزیر احسن اقبال اور عطاتارڑتھے۔
اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، ، کورکمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ دورےپر تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاپسرور کینٹ کے دورے کے موقع پرخطاب کرتےہوئے کہناتھاکہ تینوں مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، رافیل کے تکبر میں مبتلا بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، آپ سمجھتے تھے کہ اس علاقے کے تھانیدار ہیں اب یہ جھوٹاتاثر ختم ہوگیا۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ جو جنگ پاکستان نے لڑی اور جیتی ہے اس پر کتابیں لکھی جائیں گی، پاک فوج نے پاکستان کے دشمنوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔ پاکستان امن اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہے، بھارت نے دوبارہ مہم جوئی کا راستہ اختیار کیا تو ہمیں تیار پائےگا، دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گےکہ سوچا بھی نہیں ہوگا۔
اُن کاکہناتھاکہ 1971 میں مکتی باہنی کو کس نے ٹریننگ دی تھی؟ دنیا جانتی ہے، مسٹرمودی بی ایل اے، ٹی ٹی پی کے تانے بانے آپ سے ملتے ہیں، مسٹرمودی اپنے بھاشن آپ اپنے پاس رکھیں، مودی سندھ طاس معاہدے پر کبھی سوچنا بھی نہیں، پانی ہماری ریڈ لائن ہے اس سے دستبردار نہیں ہوسکتے، پانی روکنےکی کوشش کی تو واضح کرتے ہیں کہ پانی اور خون ساتھ نہیں چل سکتے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ مودی سے کہتا ہوں آگ لگانے کے بجائے آگے بڑھنےکی بات کریں، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، اس خواہش کو کمزوری مت سمجھنا۔ مسٹر مودی دوبارہ یہ حرکت کی تو منہ کی کھاؤ گے،مودی ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی قوم کو مزید دھوکا نہ دیں۔

Leave a reply