بھارت کےاقدامات علاقائی امن اورسلامتی کیلئےخطرناک ہیں،بلاول

0
11

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ بھارت کےاقدامات علاقائی امن اورسلامتی کےلئے خطرناک ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی امریکی ری پبلکن سینیٹرٹام کاٹن سےملاقات ہوئی جس میں بلاول بھٹوزرداری نےاُن کوبھارت کےاشتعال انگیزبیانات سےآگاہ کیا۔
اس موقع پرچیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،بھارت کاسندھ طاس معاہدےکویکطرفہ معطل کرنابین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارت کےاقدامات علاقائی امن اورسلامتی کے لئے خطرناک ہیں،جنگ بندی کرانے کے لئےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےکردار کو سراہاہتے ہیں۔
سینیٹرٹام کاٹن نےامریکااورپاکستان کےدرمیان علاقائی امن کےلئے تعلقات کومضبوط بنانےکاعزم کیا۔

Leave a reply