عالمی شہرت یافتہ بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس چل بسے

0
184

بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق 72 سال کے پنکج ادھاس طویل عرصے سےعلیل تھے اور کچھ ماہ قبل ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنکج ادھاس کا آج صبح ممبئی کے اسپتال میں انتقال ہوا اور ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

پنکج ادھاس 17 مئی 1951 کو بھارتی گجرات میں پیداہوئے تھے، انہوں نے غزل گائیکی کا سفر آہٹ کے نام سے البم سے شروع کیا تھا۔

پنکج نے کئی بالی وڈ فلموں کیلئے گیت بھی گائے تھے اور ان کی مشہور غزلوں میں ’چاندنی رات میں‘، ’نا کجرے کی دھار‘، ’اور آہستہ کیجیے باتیں‘، ’ایک طرف اس کا گھر‘، ’تھوڑی تھوڑی پیا کرو‘ اور ’چٹھی آئی ہے‘ شامل ہیں جو ہمیشہ ان کے پرستاروں کو یاد رہیں گی۔

Leave a reply