بہادری کا مظاہرہ.آرمی چیف کی اے ایس پی شہر بانو نقوی کی حوصلہ افزائی
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کی ملاقات ہوئی ، جس میں اےایس پی شہربانو کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، آزادی کے بعد سے پاکستانی خواتین نےقابلیت، استقامت ،عزم سے خود کو ممتاز کیا۔
جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ خواتین پاکستانی معاشرے کا انمول حصہ ہیں، خواتین کاکا احترام ہمارے مذہب کیساتھ معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔
یاد رہے 26 فروری کو لاہور کےاچھرہ میں ایک خاتون نے ایسا کرتا پہنا ہوا تھا ،جس پر عربی زبان میں کچھ حروف لکھے تھےجس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے سمجھا کہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں اور اس معاملے نے ایک غلط فہمی کو جنم دیا۔
190ملین پاؤنڈریفرنس میں اہم پیشرفت
ستمبر 14, 2024امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔