تحریک انصاف کے حق میں ہوائیں چل پڑیں

0
38

پاکستان ٹوڈے: عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی  لڑائی میں فتح عمران خان کی؟ سینئر صحافی محمد مالک نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے متعلق ہوشربابیان داغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ادھر صحافی مطیع اللہ جان بھی خاموش نہ بیٹھے اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کرنے والے صحافیوں کو دوٹوک پیغام دے دیا۔سینئرصحافی محمدمالک نے نجی ٹی وی پر رائے کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی کا فائدہ صرف تحریک انصاف کو پہنچ رہاہے۔

ججز اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینے کیلئے تحریک انصاف کو کیسوں میں ریلیف دے رہے ہیں۔اگر فیصلے میرٹ پرآرہے تو ایک سال سے کیوںلٹکائے گئے تھے ۔ اب سیاسی صورتحال مزیدکشیدہ ہو گی اب مسئلے کا حل چیف جسٹس اور آرمی چیف ہی نکال سکتے ہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا فیصلے میرٹ کے مطابق نہیں آرہے؟اس سوال کا جواب ایسا کہ ایک ہوا چلتی ہے کہ پہلے نوا ز لیگ کیخلاف فیصلے آرہے تھے پھر ایسا ہوا کہ نوازشریف کے حق میں فیصلے آنے لگے۔

نیب بھی بدل گئی ۔سب بدل گئے ۔زمینی حقائق دیکھیں تو پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ اور نہ ہی حکومت سپورٹ کررہی ہے ۔پھر اچانک ہوا کیسے بدل گئی یہ پیغامات نہیں ہیں تو کیا ہے۔ محمد مالک نے حکومت پربھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ جوڈیشری اور اسٹیبلشمنٹ کوتعلقات خود ہی بہتر کرنا ہوں گے مگر حکومت اس کو ہوا دے رہی ہے ۔

سنیئرصحافی محمد مالک کے تجزیہ پر صحافی مطیع اللہ جان نے جواب دیا کہ اسٹیبلشمنٹ انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے خود کو آئین اور قانون کے رحم و کرم پر چھوڑ دے اور ایسے صحافیوں کو بھی استعمال کرنا چھوڑ دے جو عدلیہ اور حکومت کو خوفناک نتائج کا ڈراوا دے کر ہر بار انہیں پیچھے ہٹ جانے کا پیغام دیتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے یہ تجزیہ کار نما ڈاکیے ہر بار سیاست دانوں اور آزاد عدلیہ کو ہی کیوں خبردار کرتے رہتے ہیں؟

Leave a reply