ترکیہ میں پراسرار زیرزمین شہر کیسے دریافت ہوا؟

0
26

تہہ خانے کی دیوار توڑتے ہوئےپراسرار زیرزمین شہر دریافت ۔۔۔ترکیہ میں زیرزمین ہزاروں برس پرانا شہرکیسے دریافت ہوا؟

دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔1960  کی دہائی میں ترک قصبے ڈیرنکیو ( Derinkuyu )کے ایک گھر میں تہہ خانے کی دیوار کو گراتے ہوئے ایک شخص نے صدیوں پرانا زیرزمین شہر دریافت کر لیا۔اس شخص نے دیوار کو گرانے پر ایک سرنگ کو دریافت کیا اور اس میں گھومنے کے دوران مزید سرنگیں سامنے آئیں ،جو چیمبرز اور ہالز تک لے گئیں۔

 

بتدریج دریافت ہوا کہ یہ تو بہت بڑا زیرزمین کمپلیکس ہے ،جو ویران پڑا ہوا ہے۔ درحقیقت یہ ایک بہت بڑا زیرزمین شہر تھا ،جو 18 منزلوں پر پھیلا ہوا تھا اور 280 فٹ گہرائی تک موجود تھا۔ یہ شہر اتنا بڑا تھا کہ وہاں 20 ہزار افراد آرام سے رہ سکتے تھے۔یہ زیرزمین شہر ترک خطے کپا دوکیا میں واقع تھا، جو اپنے قدرتی عجیب مناظر کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

یہاں بلند و بالا چٹانی ٹاورز موجود ہیں، جو چٹانوں کے ٹوٹنے سے بنے ،جبکہ وہاں آتش فشاں کی راکھ پھیلی ہوئی ہے۔یہاں کی چٹانیں زیادہ سخت نہیں اور صدیوں پہلے وہاں افراد نرم پتھروں کو کھود کر زیرزمین گھر اور دیگر عمارات بنا لیتے تھے۔

کچھ ماہرین کے خیال میں یہ 2300 سے 3 ہزار سال پرانا شہر ہوسکتا ہے، جبکہ کچھ کا دعویٰ ہے کہ اسے پہلی صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا۔ اب اسے کپادوکیا کا ایک اہم سیاحتی مقام تصور کیا جاتا ہے۔

Leave a reply