تمام امورپرحکومت اورادارےیکسوہیں،وزیراعظم

0
11

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ تمام امورپرحکومت اورادارےیکسوہیں، جتنا تعاون حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان آج ہے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہناتھاکہ ملکی مسائل کےحل کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری،آرمی چیف سیدعاصم منیراورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی مشاورت میں شامل ہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ آج ملک کوسنگین معاشی حالات کاسامناہے،جن کاآرمی چیف نےبھی ذکرکیاہے، حافظ قرآن سپہ سالار کی جامع گفتگو ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ سوشل میڈیا پر شہداء کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، 9 مئی سے زیادہ دلخراش واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، وہ جو پاکستانی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس لبادے میں دشمنی کر رہے ہیں ان کو پہچاننا ہو گا۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاور سیکٹر میں میری دن رات میٹنگز ہوتی ہیں، غریب آدمی کے بجلی بل میں کمی لانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام میں خوشی سے نہیں جارہے ، یہ مجبوری ہے، خدا کرے یہ آئی ایم ایف کا ہمارا آخری پروگرام ہو۔
گفتگوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ علماء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے میں تقسیم در تقسیم کا خاتمہ کرائیں، پاکستان کو قومی یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی، علماء سے لائق طبقہ کوئی نہیں جو امن کا پیغام لے کر چلے۔

Leave a reply