توانائی میں بچت کیلئےای سی بی سی بلڈنگ کوڈ کو قانون کا حصہ بنا دیا گیا
توانائی میں بچت کیلئےای سی بی سی بلڈنگ کوڈکوقانون کا حصہ بنادیا گیا ۔۔قانون کےتحت عمارتوں کا ڈیزائن ایسا بنایا جائےگاکہ وہ گرمیوں میں ٹھنڈی اورسردیوں میں گرم رہنےکی صلاحیت رکھتی ہوں گی۔
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کوڈ کے تحت بنائی گئی عمارتیں گرمیوں میں ٹھنڈک اور سردیوں میں گرم رہنے کی صلاحیت رکھیں گی, توانائی بحران کی بنیادی وجہ رہائشی تعمیرات کے غلط ڈیزائن اور غیرموثر بلڈنگ قوانین قرار۔
موسمی تبدیلی سے ہم آہنگ تعمیراتی ڈیزائن سے اربوں ڈالرز بچائے جا سکتے ہیں، توانائی بچت پرمبنی بلڈنگ کوڈکےفقدان سےسالانہ اربوں ڈالر کانقصان برداشت کرنا پڑا،لمزکی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف
گرمیوں میں چند مہینوں کی ایئرکنڈیشننگ کیلئے100ارب ڈالرزکے مہنگے پاور پلانٹس لگائے گئے، یہ مہنگے پاور پلانٹس باقی عرصہ استعمال نہیں ہوتے لیکن واجبات ادا کرنے پڑتے ہیں ، موسم گرما میں 18ہزارمیگاواٹ اضافی بجلی درکارہوتی ہے، جوباقی پورےسال استعمال نہیں ہوپاتی۔
غیراستعمال شدہ بجلی کے لیے قومی خزانےاورصارفین کی جیب پربھاری بوجھ پڑتا ہے، غیردانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے کیپیسٹی چارجز 2 کھرب روپے سےتجاوز کرگئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔