توانائی میں بچت کیلئےای سی بی سی بلڈنگ کوڈ کو قانون کا حصہ بنا دیا گیا

0
58

توانائی میں بچت کیلئےای سی بی سی بلڈنگ کوڈکوقانون کا حصہ بنادیا گیا ۔۔قانون کےتحت عمارتوں کا ڈیزائن ایسا بنایا جائےگاکہ وہ گرمیوں میں ٹھنڈی اورسردیوں میں گرم رہنےکی صلاحیت رکھتی ہوں گی۔

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کوڈ کے تحت بنائی گئی عمارتیں گرمیوں میں ٹھنڈک اور سردیوں میں گرم رہنے کی صلاحیت رکھیں گی, توانائی بحران کی بنیادی وجہ رہائشی تعمیرات کے غلط ڈیزائن اور غیرموثر بلڈنگ قوانین قرار۔

موسمی تبدیلی سے ہم آہنگ تعمیراتی ڈیزائن سے اربوں ڈالرز بچائے جا سکتے ہیں، توانائی بچت پرمبنی بلڈنگ کوڈکےفقدان سےسالانہ اربوں ڈالر کانقصان برداشت کرنا پڑا،لمزکی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

گرمیوں میں چند مہینوں کی ایئرکنڈیشننگ کیلئے100ارب ڈالرزکے مہنگے پاور پلانٹس لگائے گئے، یہ مہنگے پاور پلانٹس باقی عرصہ استعمال نہیں ہوتے لیکن واجبات ادا کرنے پڑتے ہیں ، موسم گرما میں 18ہزارمیگاواٹ اضافی بجلی درکارہوتی ہے، جوباقی پورےسال استعمال نہیں ہوپاتی۔

غیراستعمال شدہ بجلی کے لیے قومی خزانےاورصارفین کی جیب پربھاری بوجھ پڑتا ہے، غیردانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے کیپیسٹی چارجز 2 کھرب روپے سےتجاوز کرگئے۔

Leave a reply